صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ڈسٹرکٹ بار چکوال میں چوہدری محمود اختر خان بلاک کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 16:55

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ڈسٹرکٹ بار چکوال میں چوہدری محمود اختر ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ڈسٹرکٹ بار چکوال میں وکلا کے لیے نئے چیمبرز چوہدری محمود اختر خان بلاک کا افتتاح کر دیا بلاک کا نام سابق جسٹس چوہدری محمود اختر خان مرحوم کی یاد میں ان کے نام رکھا گیا صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کی تمام بار ایسوسی ایشن کو سالانہ گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سرکاری گرانٹ تحصیل بار سے لے کر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن تک بلا تفریق دی جائے گی اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار چکوال کے لیئے 20 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا وہ بروز ھفتہ ڈسٹرکٹ بار چکوال میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رھے تھے انہوں نے اس موقع پر پنجاب کے تمام وکلا کو گزٹڈ آفیسر کلاس ون قرار دینے اور اس گریڈ کے مطابق میڈیکل کی سہولیات دینے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے چکوال بار میں ای لائبریری قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ضلع چکوال کے عوام کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ چکوال کے وکلا کے لیے مزید سہولیات دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال چوہدری خالق داد گجر۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری چوہدری طلعت محمود۔سابق صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی حسن رضا پاشا۔ سینئر ممبر بار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد امیر بٹ ، ہارون ارشاد جنجوعہ اور شیخ ظفر حسن فاروقی نے بھی خطاب کیا اور مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں وکلا کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر معزز مہمانوں کو گلدستے بھی پیش کیے گئے تقریب کے بعد تمام شرکاء کے لیے سیشن کورٹ کے لان میں کھانے کا بھی پرتکلف اہتمام کیا گیا۔