فریال تالپور کے وکیل ضیاالحسن لنجار ایڈوکیٹ نے رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور کے اثاثوں کے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:14

فریال تالپور کے وکیل ضیاالحسن لنجار ایڈوکیٹ نے رکنِ سندھ اسمبلی فریال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے وکیل ضیاالحسن لنجار ایڈووکیٹ نے رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور کے اثاثوں کے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ ضیاء الحق لنجار ایڈووکیٹ نے کہاکہ فریال تالپور کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قمبر شہداد کوٹ ضلع میں فریال تالپور کے اثاثے ہونے کے متعلق میڈیا رپورٹ غلط بیانی کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوںنے کہاکہ جھوٹ پر مبنی رپورٹ نشر کرنے پر متعلقہ ٹی وی چینل کو نوٹس بھیجیں گے۔انہوںنے کہاکہ پیمرا کو بھی اس طرح کی جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے۔