احتساب عدالت کاشاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی اتوار کے روز ملاقات کرانے کا حکم

عدالت نے شاہد خاقان کی جیل میں لیپ ٹاپ فراہمی کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:14

احتساب عدالت کاشاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی اتوار کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے جیل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی اتوار کے روز ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے ۔ ہفتہ کو عدالت نے شاہد خاقان کی جیل میں لیپ ٹاپ فراہمی کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ پاکستان پرزن رولز 1978 میں لیپ ٹاپ فراہمی کا ذکر نہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سہولتوں پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ۔حکمنامے میں کہاگیاکہ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کی دو سرجریز کی سفارش کردی، شاہد خاقان عباسی اپنے خرچے پر علاج چاہتے ہیں، جیل حکام جواب دیں۔