حکومت نے شیخ خلیفہ بن زیاد النہیان اور محمد بن زیاد النہیان کو شکار کی اجازت دیدی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:52

حکومت نے شیخ خلیفہ بن زیاد النہیان اور محمد بن زیاد النہیان کو شکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) حکومت نے شیخ خلیفہ بن زیاد النہیان اور محمد بن زیاد النہیان کو شکار کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزاعت خارجہ نے شکار سیزن دو ہزار انیس/بیس کی باضابطہ منظوری دیدی ،عرب امارات کے حکمران پاکستان کے تین صوبوں میں تلور کا شکار کریں گے ،پنجاب میں رحیم یار خان ،راجن ہور اور چکوال عربوں کی شکار گاہیں بنیں گی ،سندھ کے سکھر ،گھوٹکی ،سانگھڑ اور نواب شاہ میں نوابی شوق پورے ہونگے ،بلوچستان کے پنجگور ، خاران ، واشک، ماشخیل۔

اورماڑہ ،پسنی میں شکار ہو گا ،گوادر،ژوب،لہڑی ،سبّی ڈومکی بھی یو اے ای حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہونگے ،شکار کی فیس ایک لاکھ ڈالر ،پرندہ ساتھ لے جانے پر دس ہزار ڈالر دینا ہونگے ،وزارت خارجہ نے متعلقہ صوبائی حکومتوں کو شکار کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔