Live Updates

عالمی برادری پاکستانی حکومت پر اعتماد اظہار کررہی ہے،اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:52

عالمی برادری پاکستانی حکومت پر اعتماد اظہار کررہی ہے،اعجاز احمد چوہدری
لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئررہنماء اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان لٹھ بردار لشکر بنانے سے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ، فضل الرحمان اور ان کے حواری حکومت پر بہتان تراشی اوراداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں، فضل الرحمان غیر ملکی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں ،حکومت اقدام سے کرنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آئی ہے ، ملک درست سمت چل پڑا ہے۔

وہ ہفتہ کے روزپارٹی آفس میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پاکستانی حکومت پر اعتماد اظہار کررہی ہے ،بلال زرداری لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں شکست سے حواس باختہ ہو گئے ہیں، حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ڈرامہ رچانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،ادھر شہبازشریف صرف خالی بھڑکیں لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کے ریلیف کے لئے بڑے اقدامات کررہی ہے ، صحت کارڈ کا اجرا ء نوجوانوں کے لئے 100 ارب کے قرضے ، پناہ گاہیں ، لنگر خانے سمیت دیگر منصوبے عمرا ن خان کے غریبوں کے لئے تحفے ہیں، انہوں نے کہاکہ ملکی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار آصف زرداری اور نوازشریف مافیا ہے جس نے کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے ،انہوں نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی جی ڈی اے کے امیدوار کی کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،بلاول، زرداری سندھ کی عوام کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتے ، سندھ کی عوام باشعور ہے پیپلزپارٹی کے فریب اور چکر میں نہیںآئیںگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک فضل ، مصباح ظفر، خرم بٹ، غلام نبی ورک ، عمران نیازی، فیاض سکندر بھڈیرا سمیت دیگر رہنماء و کارکنان موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات