تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے،قوم کاسمیٹک تبدیلی کی بجائے حقیقی تبدیلی چاہتی ہے‘ سراج الحق
چند وزراء کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں،جب ترقی کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو حکومتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے ‘ امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:17
(جاری ہے)
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج ا لہدی صدیقی بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنے خلاف احتجاج کے اعلان ہی سے حواس باختہ ہوگئی ہے ۔ حکومت نے آج تک سوائے جھوٹے وعدوںاور خوشنما نعروں کے کچھ نہیں کیا۔
عوام حکومت سے خائف ،ہمدردیاں نفرتوں اور تعلق لاتعلقی میں بدل رہے ہیں ۔سبزباغ دکھانے والوں کو دن میں تارے دکھائی دینے لگے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اقتدار پر گرفت دن بدن ڈھیلی پڑرہی ہے ۔تھانے اور پٹوارخانے پہلے کی طرح بک رہے ہیں۔سابقہ حکومتوں کے دور میں ناجائز کام کیلئے اور اب جائز کام کیلئے بھی رشوت دینا پڑتی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ،لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے لاکھوں نوجوان بھارتی جیلوں میں وحشت اور درندگی کا سامنا کررہے ہیں ،76دنوں سے کشمیر میں ایک قیامت برپا ہے مگرہمارے حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بیدار اور کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔حکومت کا فرض تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر قوم کو متحد کرتی ،کشمیر کی آزادی کا ایک روڈ میپ طے کرکے جہاد کا اعلان کرتی اور کشمیریوں کو بھارت کے خونی پنجہ سے آزاد کرانے کیلئے آخری حد تک جاتی ۔ مگر حکومت نے اڑھائی ماہ میں ایک قدم آگے نہیں بڑھایا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سڑکیں ،پل اورپلازے کھڑے کرنا آسان اور قوموں کی تعمیر مشکل کام ہے ۔فرد اور حکومت کے ساتھ مقابلہ آسان اور نظام کو بدلنا جان جوکھو ں کاکام ہے ۔انبیاء کرام کی بعثت کا مقصد ظلم و جبر کے نظام کو بدل کر عدل و انصاف اور اخوت و بھائی چارے کے نظام کا غلبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کو چاروں طرف سے گھیرلیا گیا ہے ۔ٹرمپ اور مودی نے ریڈیکل اسلام کے خلاف مشترکہ جنگ کا اعلان کیا ہے ۔کفر کی طاقتیں قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کو ریڈیکل اسلام قراردیتی ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت مدارس میں ریفارمز کی باتیں کرتی ہے مگر مدارس میں پڑھنے والے لاکھوں طلبہ کو ایک پیسہ دینے کو تیار نہیں ۔حکومت کی سرکاری تعلیمی اداروں پر بھی کوئی توجہ نہیں ،ہائر ایجو کیشن اور یونیورسٹیوں کے بجٹ میں کمی کردی گئی ہے ۔تعلیمی بجٹ میں کمی سے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.