عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میںقیمت میں کمی کا رجحان رہا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:39

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو گیا تاہم لکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر مہنگا ہو کر1491ڈالر کا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں ایک تولہ سونا100روپے سستا ہو کر86ہزار900روپے اور دس گرام سونا 85روپے سستا ہو کر75ہزار503روپے کا ہو گیا۔

کونسل کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کی کمی واقع ہوئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 829روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :