سکھ کمیونٹی کافضل الرحمن سے مارچ اور دھرنے کی تاریخیں تبدیل کرنے کا مطالبہ

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے سکھ یاتری پاکستان نہ آئے تو ہماری امن کی کوششوں پر پانی پھرجائیگا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:01

سکھ کمیونٹی کافضل الرحمن سے مارچ اور دھرنے کی تاریخیں تبدیل کرنے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) سکھ کمیونٹی نے بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مارچ اور دھرنا ملتوی کرنے اور اس کی تاریخیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔سکھ کمیونٹی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ گورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات منانے دنیا بھر سے سکھ پاکستان آرہے ہیں۔ 31 اکتوبر کوبھارت سے نگرکیرتن کا جلوس واہگہ کے راستے پاکستان آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

یکم سے 14 نومبرتک جنم دن کی تقریبات منعقدہورہی ہیں،مارچ اوردھرنوں سے سیاسی افراتفری پیداہوگئی اورسکیورٹی مسائل پیداہونے سے بیرون ممالک سے سکھ یاتری پاکستان آنے سے گریزکریں گے۔ سکھ کمیونٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی وجوہات کی بناء پرسکھ یاتری پاکستان نہ آئے تو ہماری امن کی کوششوں پر پانی پھرجائے گا ۔ غیر ملکی سکھ یاتری احتجاج کو دیکھ کر یہاں سے کیا پیغام لے کر جائیں گے ۔ مطالبہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنا مارچ اوردھرنا 20 نومبر کے بعد کر لیں۔