لورالائی،یونیورسٹی کے قریب دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں،سردار محمد یعقوب خان ناصر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:03

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سینیٹ کے اسیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر، پی ایم ایل ن کے سینئر صوبائی نائب صدر سردار زادہ نعمان خان ناصر،ضلعی صدر حاجی بلوچ خان اتمان خیل نے لورالائی میں اپنی رہائشگاہ پر قبائلی عمائدین سے خطاب اور صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں یونیو ر سٹی کے قریب دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور ایف سی اہلکار کے زخمی ہونے پر انکی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گروں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ انسان ہیں اسلام میں دہشت گردی کی کوئی اجازت نہیں اسلام امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہست گردی کے خلاف متحد ہوکر فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑنا ہوگا قبائل نے ہمیشہ علاقے میں بھائی چارے امن دوستی علاقے کی ترقی و خوشحالی اور اتحاد و اتفاق کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔