لاہور کالج فار موومن یونیورسٹی جھنگ کیمپس میں چھاتی کے کینسر سے متعلق سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:12

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) لاہور کالج فار موومن یونیورسٹی جھنگ کیمپس میں چھاتی کے کینسر سے متعلق سیمینار اور آگاہی واک منعقد ہوئی۔ لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے شعبہ سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کروایا گیا جس کی قیادت یڈمنسٹریٹر رمزہ سکندر نے کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین وقفے وقفے سے اپنا طبی معائنہ ضرور کروائیں۔کوئی بھی علامت یا مسئلہ ظاہر ہونے کی صورت میں شرمندگی محسوس نہ کریں کیونکہ بروقت تشخیص سے کسی بھی بیماری پر قابو پانا آسان اور قابل علاج ہے۔اس موقع پر سیمینار میں حاضرین کو آگاہ کیاگیا کہ موٹاپا، شوگر، جینیاتی عوامل، ہارمون کا متاثر ہوناا ور تابکاری شعاعوں کے اثرات ایسے عوامل ہیں جو کینسر کے موجب بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :