وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان مختصردورے پر لہڑی پہنچ گئے

ایف سی ہیلی پیڈ پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ،ڈی آئی جی سبی رینج کیپٹن پرویز احمد اور دیگر ضلع آفیسران نے استقبال کیا وزیر اعلی بلوچستان نے سابق سینیٹرمیر حضور بخش خان ڈومکی کے وفات پرفاتحہ خوانی و تعزیت کی، سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:27

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان مختصردورے پر لہڑی پہنچ گئے
سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان مختصردورے پر لہڑی پہنچ گئے ،ایف سی ہیلی پیڈ پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ،ڈی آئی جی سبی رینج کیپٹن پرویز احمد اور دیگر ضلع آفیسران نے استقبال کیا،وزیر اعلی بلوچستان نے سابق سینٹیرمیر حضور بخش خان ڈومکی کے وفات پرفاتحہ خوانی و تعزیت کی ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام محمد کمال خان ایک مختصر دورے پر ضلع سبی کے تحصیل لہڑی آئے ان کے ہمراہ صوبائی وزراء میر نصیب اللہ مری ،میر سلیم کھوسہ ،میر عارف جان محمد حسنی اور کواڈینٹر بلال کاکڑاور دیگر تھے لہڑی آمد پر ایف سی ہیلی پیڈ پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد ،ڈی آئی جی پولیس کیپٹن ریٹائرڈ پرویز احمد ،ایس ایس پی ملک فاروق لہڑی ،ایف سی کے ونگ کمانڈر کرنل فخر سمیت ضلعی آفیسران نے استقبال کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزراء میر نصیب اللہ مری ،میر سلیم کھوسہ ،میر عارف جان محمد حسنی اور کواڈینٹر بلال کاکڑاور دیگر نے ڈومکی ہاوس لہڑی میںآکر سابق سنیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں سابق وفاقی وزیر میردوستین خان ڈومکی ،سابق ضلع ناظم میر علی مردان ڈومکی ،میر بالاچ خان ڈومکی ،سابق وائس چیئرمین میر حسن اسحاق ڈومکی سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میر نوزبندغ خان ڈومکی ،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد ،ڈی آئی جی پولیس کیپٹن ریٹائرڈ پرویز احمد ،ایس ایس پی ملک فاروق لہڑی ،ایف سی کے ونگ کمانڈر کرنل فخر ،اسسٹنٹ کمشنر بختیار آبادجمعہ داد مندوخیل ،ایکسین بی اینڈ آر محمد بشیر ناصر ،ڈی ایچ او محمد اکبر سولنگی ،اے ایس پی کیپٹن رئٹائرڈ دوست محمد بگٹی ،میر عبدالصمد بنگلزئی ،میر حشمت مری ،محمد ایوب ماچھی اور دیگر موجود تھے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے لہڑی اور بختیار آباد شاہراہ پر لیویز ،ایف سی اور پولیس کے جوان الرٹ کھڑے تھے اور مختلف مقامات پر بھی پولیس ،لیویز اور ایف سی کے جوان تعنیات تھے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلیف ظہرانہ دیا گیا بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان مختصر قیام کے بعد قلات کے لئے روانہ ہو گئے ۔