شہباز اور مولاناکا اتحاد ہواکا غبارہ ثا بت ہو گا : ڈاکٹر شاہد صد یق

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مولانا اور شہباز کااتحاد ہواکا غبارہ ثا بت ہو گا،انتشار کاراستہ اپنانے کی بجائے مو لانا فضل الرحمن حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے با ت چیت کر یں ، مو لانا فضل الرحمن کے احتجاج اور دھرنے سے حکومت نہیں اپوز یشن کی سیا ست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن مو لانا فضل الرحمن کواستعمال کرکے اپنی سیا ست چمکا رہی ہے جسے دنیا جانتی ہے، مذاکرا ت کی حکومتی خواہش کو مو لانا فضل الرحمن حکومتی کمزوری نہ سمجھیں اور چورو ں اور لٹیرو ں کادفا ع کر نا چھوڑ دیں، مو لانا فضل الرحمن کے احتجاجی اعلان سے کشمیر کاز کو نقصان ہو رہاہے جوکسی بھی صور تحا ل میں قبول نہیں۔

انہو ں نے کہاکہ مو لانا فضل الرحمن احتجاج پر بضد رہے تو انہیں نا قا بل تلا فی نقصان ہو سکتاہے مو لانا نے جس فور س سے سلامی لی ہے وہ دنیا میں پاکستان کی بد نامی کا سبب بنی ہے، ریا ست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے اپنی غلط فہمی ذہین سے نکال دیں حکومت کواپنی ر ٹ قا ئم کرنے کے طر یقے آ تے ہیں۔