چینی مارکیٹ اصلاحات سے 70 کروڑ افرادکوغربت سے نکالنے میں مدد ملی، عالمی بینک

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے کہا ہے کہ چین میں چند دہائیوں کے دوران کی جانے والی مارکیٹ اصلاحات کے باعث کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔ ڈیوڈ ملپاس نے کہا کہ چین نے مارکیٹ اصلاحات کے ذریعے عظیم ترقی حاصل کی ہے جس سے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نجات ملی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چین نے مارکیٹ اصلاحات کے پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد کیا جس کے باعث ہونے والی ترقی سے عالمی معیشت میں اس کا حصہ بھی بڑھا ہے، یہ مارکیٹ اصلاحات نہ صرف چین کی ترقی کیلئے سازگار ہیں بلکہ ملک میں غربت میں کمی کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے بھی بہت اہم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں ان مارکیٹ اصلاحات اور کھلے پن کے نفاذ سے چالیس سالوں کے دوران نہ صرف ملک میں ستر کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نجات ملی بلکہ ان کا غربت کے خاتمے کے لیے عالمی کو ششوں میں بھی اہم کردار رہا۔

متعلقہ عنوان :