Live Updates

گورنر پنجاب سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر اسد معظم کی ملاقات

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:50

گورنر پنجاب سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر اسد معظم کی ملاقات
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنماوسابق چیئرمین ایف ڈی اے ڈاکٹر اسد معظم کی گورنر پنجاب چوہدری سرورسے ملاقات کے بعدحکومتی ایم این اے کے خلاف پریس کانفرس ملتوی ،آن لائن کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوسابق چیئرمین ایف ڈی اے اسد معظم نے گذشتہ روزاپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے ایم این اے کے خلاف کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے اور کہا کہ میرا غازی علم دین کے خاندان سے تعلق ہے میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں اور میرے پاس مکمل ثبوت ہیں میں سارے ثبوت میڈیا سامنے رکھوں گا اور اس سلسلہ میں آج انہوں نے پر یس کانفر س کرنی تھی کہ گذشتہ لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد انہوں نے پریس کانفرس ملتوی کردی ہے ،بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں میں بھی اختلافات ہیں جس کی وجہ ڈاکٹر اسد معظم کو ایف ڈی اے کے چیئرمین شپ سے برطرف کیا گیا ہے جبکہ ڈاکڑاسد معظم ایک ایم این اے کے خلاف الزامات عائد کررہے کہ وہ مجھے سے ناجائز کام کرانا چاہتے تھے جس جو کہ میں نے نہیں کیا ،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات