حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے تین روزہ سالانہ عرس کا کل آخری دن ہوگا

دوسرے روز بھی آغاز روحانی اجتماع محفل سماع سے ہوا۔ 24 گھٹنے لنگر کے پکوان تقسیم کے ساتھ ساتھ دودھ کی سبیل سے دودھ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:59

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے تین روزہ سالانہ عرس کا کل آخری دن ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 976 ویں تین روزہ سالانہ عرس کا کل بروز اتوار آخری دن ہے۔ جبکہ عرس کے دوسرے روز بھی عرس کی تقریبات کا سلسلہ عرج پر رہا۔ عرس کے دوسرے روز زائرین کی بہت بڑی تعداد حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دینے آتی رہی۔

(جاری ہے)

جبکہ عرس کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز روحانی اجتماع محفل سماع سے ہوا۔

24 گھٹنے لنگر کے پکوان تقسیم کے ساتھ ساتھ دودھ کی سبیل سے دودھ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ علامہ راغب نعیمی نے روحانی اجتماع سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کی سالانہ تقریبات کے دوسرے روز شہر میں مقامی تعطیل تھی۔ جس کے نتیجے میں تعلیمی ادارے اور مقامی دفاتر بند رہے۔