حضرت داتا گنج بخش عرس : زائرین کی جوتوں کی حفاظت پر مامور ٹھیکیدارووں نے لوٹ مار شروع کردی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:59

حضرت داتا گنج بخش عرس : زائرین کی جوتوں کی حفاظت پر مامور ٹھیکیدارووں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کے جوتوں کی حفاظت کے ٹھیکیدار اوورچارجنگ کی مد میں اندھیر نگری مچادی۔

(جاری ہے)

زائرین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔ زائرین کے مطابق محکمہ اوقاف نے ایک جوڑی جوتا کی حفاظت کی ریٹ دس روپے مقرر رکھا ہے لیکن ٹھیکیدار ان سے پچاس اور سو روپے کی شرح سے وصول کر رہا ہے۔ زائرین نے ٹھیکیدار کے خلاف فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔