مصر، اداکار محمد رمضان کو کاک پٹ پر بٹھانے پر پائلٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:07

مصر، اداکار محمد رمضان کو کاک پٹ پر بٹھانے پر پائلٹ پر تاحیات پابندی ..
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) مصر میں ایک پائلٹ پر سعودی عرب جاتے نجی پرواز کے دوران مشہور ادارکار محمد رمضان کو کاک پٹ پر سفر کی اجازت دینے کی پاداش میں تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور اداکار نے سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ معاون پائلٹ کے برابر میں براجمان تھے اور کنٹرول سنبھالا ہوا تھا جس کے بعد پائلٹ کے لائسنس کو منسوخ کردیا گیا اور معاون پائلٹ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ نجی پرواز کے حوالے سے تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔

مصر کی وزارت سول ایوی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ مصر کے سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کی تصدیق کے بعد ہم نے غیر ذمہ دارانہ حرکت پر انتہائی قدم اٹھایا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری ایئرلائنز کی کمپنیوں کو ایوی ایشن کے قانون پر عمل ضروری ہے۔اداکار و گلوکار محمد رمضان نے 13 اکتوبر کو سوشل میڈیا میں مذکورہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیمرے کے سامنے کہا تھا کہ پہلی نوعیت کا پہلا واقعہ، میں جہاز چلائوں گا۔