شاہی مہمانوں سے ملنا بڑا اعزاز تھا،ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں، مہوش حیات

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:20

شاہی مہمانوں سے ملنا بڑا اعزاز تھا،ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں، مہوش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں ، شاہی جوڑے کے دورے سے دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئیگی نہ کہ وہ جو میڈیا دکھاتاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے شاہی مہمانوں سے ملاقات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں اور وہ اس تقریب کا حصہ بن کر بے حد خوش تھے۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے اس دورے کے بعد دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئے، نا کہ وہ جو میڈیا دکھاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :