2019 میں غزہ کی پٹی میں غربت اور بے روزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:43

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) غزہ کی پٹی میں سماجی ترقی کی وزارت نے کہا ہے کہ 2019 میں غزہ کی پٹی میں غربت اور بے روزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔فلسطینی وزارت برائے سماجی بہبود کی طرف سے غربت کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی 70فی صد آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2000 میں دوسری تحریک انتفاضہ کے بعد ہزاروں فلسطینی خاندانوں کو معاشی محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔فلسطینی وزارت سماجی بہبود کے مطابق فلسطینی معیشت نئے تعلیم یافتہ اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل نوجوانوں کیلئے ملازمتیں پیدا نہیں کرسکتی۔غزہ کی پٹی پر 2006 سے اسرائیل کی طرف سے عائد اسرائیلی ناکہ بندی ، شہریوں اور سامان کی نقل و حرکت پر پابندی کے علاوہ ، 2008 2012-14 میں تین جنگوں نے غزہ کی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ غزہ میں غربت کا تناسب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔