پاناما اسکینڈل‘ پر بنائی گئی فلم کے خلاف مقدمہ دائر ہونے کے باوجود ریلیز کردیاگیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:43

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) ’پاناما اسکینڈل‘ پر بنائی گئی فلم کے خلاف مقدمہ دائر ہونے کے باوجود اسے ریلیز کردیا۔’نیٹ فلیکس‘ کی جانب سے بنائی گئی فلم ’دی لانڈرو میٹ ‘ کے خلاف پاناما کے فرم ’موزیک فانسیکا‘ کے دونوں سربراہوں نے مقدمہ دائر کیا تھا۔

(جاری ہے)

لا فرم ’موزیک فانسیکا‘ نے امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کی عدالت میں فلم کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے فلم میں دکھائے جانے والے مناظر کو جھوٹا قرار دیا تھا اور عدالت سے اسے روکنے کی التجا کی تھی۔فلم کے خلاف ’موزیک فانسیکا‘ کے سربراہوں جرمن قانون دان یرگن موزیک اور پاناما کے وکیل رامون فانسیکا نے ’نیٹ فلیکس‘ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔