پی ٹی آئی حکومت کو مکافات عمل کا سامنا ہے ، سینیٹر سراج الحق
تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے ،قوم کاسمٹیک تبدیلی کی بجائے حقیقی تبدیلی چاہتی ہے ،چند وزراء کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں ، تاریخ اپنے آپ کو دوہراتی ہے ،امیر جماعت اسلامی &جب ترقی کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو حکومتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے گلا سڑا فرسودہ نظام دکھوں کا مداوہ نہیں کرسکتاخالی نعروں اور پھیکی سیاست سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا،طلبہ مستقبل کی قیادت ہیں،خود کو تیار کرنے کیلئے انہیں لائبریریاں اور لیبارٹریاں آباد کرنا ہونگی۔ منصورہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے مختلف سطح کے ذمہ داران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:04
(جاری ہے)
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی بھی موجود تھے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنے خلاف احتجاج کے اعلان ہی سے حواس باختہ ہوگئی ہے ۔ حکومت نے آج تک سوائے جھوٹے وعدوںاور خوشنما نعروں کے کچھ نہیں کیا۔عوام حکومت سے خائف ،ہمدردیاں نفرتوں اور تعلق لاتعلقی میں بدل رہے ہیں ۔سبزباغ دکھانے والوں کو دن میں تارے دکھائی دینے لگے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اقتدار پر گرفت دن بدن ڈھیلی پڑرہی ہے ۔تھانے اور پٹوارخانے پہلے کی طرح بک رہے ہیں۔سابقہ حکومتوں کے دور میں ناجائز کام کیلئے اور اب جائز کام کیلئے بھی رشوت دینا پڑتی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ،لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے لاکھوں نوجوان بھارتی جیلوں میں وحشت اور درندگی کا سامنا کررہے ہیں ،76دنوں سے کشمیر میں ایک قیامت برپا ہے مگرہمارے حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بیدار اور کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔حکومت کا فرض تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر قوم کو متحد کرتی ،کشمیر کی آزادی کا ایک روڈ میپ طے کرکے جہاد کا اعلان کرتی اور کشمیریوں کو بھارت کے خونی پنجہ سے آزاد کرانے کیلئے آخری حد تک جاتی ۔ مگر حکومت نے اڑھائی ماہ میں ایک قدم آگے نہیں بڑھایا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سڑکیں ،پل اورپلازے کھڑے کرنا آسان اور قوموں کی تعمیر مشکل کام ہے ۔فرد اور حکومت کے ساتھ مقابلہ آسان اور نظام کو بدلنا جان جوکھو ں کاکام ہے ۔انبیاء کرام کی بعثت کا مقصد ظلم و جبر کے نظام کو بدل کر عدل و انصاف اور اخوت و بھائی چارے کے نظام کا غلبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کو چاروں طرف سے گھیرلیا گیا ہے ۔ٹرمپ اور مودی نے ریڈیکل اسلام کے خلاف مشترکہ جنگ کا اعلان کیا ہے ۔کفر کی طاقتیں قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کو ریڈیکل اسلام قراردیتی ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت مدارس میں ریفارمز کی باتیں کرتی ہے مگر مدارس میں پڑھنے والے لاکھوں طلبہ کو ایک پیسہ دینے کو تیار نہیں ۔حکومت کی سرکاری تعلیمی اداروں پر بھی کوئی توجہ نہیں ،ہائر ایجو کیشن اور یونیورسٹیوں کے بجٹ میں کمی کردی گئی ہے ۔تعلیمی بجٹ میں کمی سے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.