Live Updates

فضل الرحمان لٹھ بردار لشکر سے عالمی سطح پر پاکستانی امیج کو نقصان پہنچا ہے ، اعجاز احمد چوہدری

مولانا غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، ان کے حواری حکومت پر بہتان تراشی اوراداروں }کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں،سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ،حکومت اقدام سے کرنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آئی ہے ، معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہونا شروع ہو گئی ہے ملک درست سمت چل پڑا ہے، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا ، گفتگو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:07

فضل الرحمان لٹھ بردار لشکر سے عالمی سطح پر پاکستانی امیج کو نقصان پہنچا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئررہنماء اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی آفس میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمان لٹھ بردار لشکر بنانے سے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ،فضل الرحمان اور ان کے حواری حکومت پر بہتان تراشی اوراداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں، فضل الرحمان غیر ملکی ایجنڈے پرکام کررہا ہے ،پارلیمنٹ سے دوری نے فضل الرحمان کا ذہنی توازن خراب کردیا ہے ،حکومت اقدام سے کرنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آئی ہے ، معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہونا شروع ہو گئی ہے ملک درست سمت چل پڑا ہے ،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پاکستانی حکومت پر اعتماد اظہار کررہی ہے ،بلال زرداری لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں شکست سے حواس باختہ ہو گئے ہیں، پیپلزپارٹی کا آئندہ انتخابات میں نام ونشان نہیں رہے گا، حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ڈرامہ رچانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، بلاول زرداری کو ابا اور پھپھوکی کرپشن پکڑی جانے کی فکر کھائی جا رہی ہے ،ادھر شعبدہ باز شہبازشریف صرف خالی بھڑکیں لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کے ریلیف کے لئے بڑے اقدامات کررہی ہے ، صحت کارڈ کا اجرا ء ، نوجوانوں کے لئے 100 ارب کے قرضے ، پناہ گاہیں ، لنگر خانے سمیت دیگر منصوبے عمرا ن خان کے غریبوں کے لئے تحفے ہیں، انہوں نے کہاکہ ملکی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار آصف زرداری ، نوازشریف مافیا ہے جس نے کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے ،انہوں نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی جی ڈی اے کے امیدوار کی کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،بلاول زرداری سندھ کی عوام کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتے ، سندھ کی عوام باشعور ہے پیپلزپارٹی کے فریب اور چکر میں آئیںگے ، اس موقع پر ملک فضل ، مصباح ظفر، خرم بٹ، غلام نبی ورک ، عمران نیازی، فیاض سکندر بھڈیرا سمیت دیگر رہنماء و کارکنان موجود تھے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات