3سالوں سے ٹنڈوالہ یار میں زیر تعمیر ڈیول کیوریج وے ڈبل روڈ عوام کی سہولت کے بجائے عوام کی پریشانی کا باعث بن گئے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:07

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) گذشتہ 3سالوں سے ٹنڈوالہ یار میں تعمیر ہونے والی ڈیول کیوریج وے ڈبل روڈ عوام کی سہولت کے بجائے عوام کی پریشانی کا باعث بن گئی 3سالوں سے تعمیر ہونے والا ڈیول کیوریج وے ڈبل روڈ کی تیاری سے قبل ناجائز تجاوزات کے نام پر غریب لوگوں کے درجنوں گھروں ،دکانوں ہوٹلوں ، پان کی کیبنوں کومسمار کیا گیا جبکہ بااثر اور سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے بنگلے ، اوطاق ،دکانیں ،مارکیٹ چھوڑ دی جس سے غریب لوگوں میں مایوسی پھیل گئی اور کئی مرتبہ ضلعی و تعلقہ کے اس یک طرفہ کاروائی کے خلاف مزمت اور احتجاج بھی کئے گئے مگر ضلعی و تعلقہ انتظامیہ نے ان بااثر افراد کی بڑی بڑی بلڈنگوں اور مکانات کو تاحال تک مسمار نہیں کیا بلکہ ڈیول کیوریج وے ڈبل روڈ کی تیاری کے لئے مساجدیں اور عید گاہ کو بھی مسمار کردیا گیا ٹنڈوالہ یار کیریا شاخ سے نصیر کینال تک کروڑوں روپوں کی لاگت سے گذشتہ 3سالوں سے تیار ہونے والے ڈیول کیوریج وے ڈبل ر وڈ تاحال تک تیار ناہوسکا جس کی وجہ سے مذکورہ روڈ پر چلنے والی ٹریفک کو کنٹرول کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے جبکہ ٹنڈوالہ یار شہر کے گنجان آباد علاقے مین بس اسٹاپ پر قائم مسافر گاڑیوں کے اڈوں کے خاتمے اور مذکورہ اڈوں کو کیریا شاخ پر منتقل کرنے کے لئے جبکہ تعمیر ہونے والے ڈیول کیوریج وے ڈبل روڈ کے شروع ہوتے ہی وہاں سے گذرنے والی واٹر سپلائی کی مین لائن بھی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے پاکستان چوک ، زماں شاہ محلہ ، بریلوی چوک ، خانزادہ محلہ ، شیدی پاڑہ ، جناح چوک ، حجام پاڑہ ، السعادات کالونی ودیگر علاقے کے لاکھوں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے اس حوالے سے کئی مرتبہ ضلعی و تعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے علاقوں میں واٹر سپلائی کے پانی کو بحال کرنے کے اقدامات کئے جائیں مگر ضلعی و تعلقہ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث مذکورہ علاقے گذشتہ 3سالوں سے پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور اب مذکورہ علاقوں میں گیلن مافیا نے اپنا راج قائم کیا ہوا ہے جہاں وہ پانی کو من پسند داموں میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ مذکورہ ڈیول کیوریج وے ڈبل روڈ کروڑوں روپوں کی لاگت کے باوجود تاحال تک تیار ناہوسکا اور اس کا باقی کام نامعلوم وجوہات کے بنا پر التوا کا شکار ہے آئے دن مذکورہ ڈیول کیوریج وے ڈبل روڈ پر ضلعی و تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے غریب لوگوں کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جاتا ہے گذشتہ روز بھی ناجائز تجاوزات کی آر میں پولیس کی بھاری نفری نے مذکورہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے غریب لوگوں کے گھروں دکانوں کے سامنے سے ٹھیلے ، پتھارے ، پان کی کیبنیں ودیگر سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے بعد غریب لوگوں کا سامان اٹھاکر لے گئے اور بااثر لوگوں کی بڑی بڑی دکانوں کے آگے لگے پتھارے دکانوں کا سامان کو چھوڑ دیا جس پر شہریوں اور متاثرہ غریب لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ شہریوں نے حکومت سندھ، کمشنر حیدرآباد ، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں تعمیر ہونے والے ڈیول کیوریج وے ڈبل روڈ کی تعمیر کو فوری طور پر مکمل کرایا جائے اور بس اڈوں کو کیریا شاخ منتقل کیا جائے اور ڈیول کیوریج روڈ کی تعمیر کے دوران ٹوٹنے والی واٹر سپلائی لائن کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ مذکورہ علاقوں کے لاکھوں افراد کو دوبارہ پینے کا صاف پانی مل سکے ۔