کرپشن الزامات:سابق جنوبی افریقی کرکٹر غلام بودی پر 5سال کی پابندی عائدکر دی گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:16

کرپشن الزامات:سابق جنوبی افریقی کرکٹر غلام بودی پر 5سال کی پابندی عائدکر ..
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) سابق جنوبی افریقی کرکٹر غلام بودی پر کرپشن میں ملوث ہونے پر جنوبی افریقہ نے 5سال کی پابندی عائد کردی ہے اور وہ اس دوران کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔دو ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے پہلے شخص ہوں گے جنہیں 2004 میں بنائے گئے قانون کے تحت جیل بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ براہ راست کرپشن میں ملوث ہونے کے مرتکب قرار پائے جہاں جنوبی افریقہ میں کھیلوں کے مقابلوں میں میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ ایک جرم ہے۔جرم کے تحت زیادہ سے زیادہ 15سال کی سزا دی جا سکتی ہے اور غلام بودی کو ان کے جرم پر 5سال قید کی سزا سنائی گئی۔یاد رہے کہ 2015 میں جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ٹی20 ٹورنامنٹ ریم سلیم ٹی20 میں فکسنگ کی منصوبہ بندی میں کردار ادا کرنے اور دوسروں پر اس سلسلے میں اثر انداز ہونے کا الزام ثابت ہونے بودی پر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے 20سال کی پابندی عائد کردی تھی۔