پاکستان کھیلوں کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام رکھتاہے ‘صدر ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن

ڈبلیو بی ایس سی آئندہ بھی پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کو سافٹ بال کی جدید ٹریننگ اور کوچنگ کے ہرممکن مواقع فراہم کریگی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:55

پاکستان کھیلوں کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام رکھتاہے ‘صدر ورلڈ بیس ..
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے صدر ریکارڈو فریکری نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام رکھتاہے ،پاکستان میں سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے نوجوان خصوصاً خواتین اس کھیل میں اپنی بھرپور دلچسپی کامظاہرہ کررہی ہیں ،ڈبلیو بی ایس سی آئندہ بھی پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کو سافٹ بال کی جدید ٹریننگ اور کوچنگ کے ہرممکن مواقع فراہم کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے دارلحکومت دوحہ میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل داتو بینگ چولو بھی موجودتھیں ۔

(جاری ہے)

ریکارڈو فریکری کاکہنا تھا کہ سافٹ بال فیڈریشن پاکستان نے بہت کم عرصے میں نہ صرف اس کھیل کواپنے ملک میں متعارف کرایا ہے بلکہ ان کی بھرپور کاوشوں کے باعث آج پاکستان میں سافٹ بال گراس روٹ لیول پر بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان سافٹ بال ٹیم اپنی مد مقابل ٹیموں کیلئے ایک سخت جان حریف ثابت ہوگی ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اورکوچز انٹرنیشنل کوچنگ اور ٹریننگ کورسزسے استعفادہ حاصل کریں اس ضمن میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان اپنے آئیڈیاز، تجاویز اور فیوچرپلان ہمیں ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :