این سی اے میں جاری اے سی سی لیول1 ویمن کوچنگ کورس مکمل ہوگیا

تین روزہ کورس میں11 ممالک کی 16 خواتین نے مختلف تربیتی سیشنز میں شرکت کی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:55

این سی اے میں جاری اے سی سی لیول1 ویمن کوچنگ کورس مکمل ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس ہفتے کے روز مکمل ہوگیا۔ تین روزہ کورس میں این سی اے کے کوچز نے شرکا کو لیکچرز دئیے۔کورس میں شریک 11 ممالک کی 16خواتین نے کوچنگ کے گر سیکھے۔اے سی سی لیول1 ویمن کوچنگ کورس میں4 پاکستانی خواتین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لاہور کی فریحہ محمود، گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو ، ایبٹ آباد کی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی رہائشی شہلا بی بی نے کورس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے ترتیب دیئے گئے کورس کا انعقادپہلی بارکیا گیا۔ کورس میں افغانستان، بھوٹان، بحرین، ہانگ کانگ، ایران، کویت، ملائشیا، مالدیپ، اومان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین نے بھی شرکت کی۔