کفایت شعاری پالیسی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے غیر ملکی دوروں پر تاحکم ثانی پابندی عائدکردی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:00

کفایت شعاری پالیسی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے غیر ملکی دوروں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے،پابندی کفایت شعاری پالیسی کے تحت عائد کی گئی،جسکا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگا دی ہے۔صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے غیر ملکی دوروں پر پابندی کفایت شعاری پالیسی کے تحت لگائی گئی ہے۔وفاقی سیکرٹریز اور وزراء کے غیر ملکی دوروں پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی جبکہ پابندی کا اطلاق فی الفور ہوگا