قومی انڈر 19ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کاتیسراراوٴنڈ مکمل
آرش علی خان کی عمد باوٴلنگ نے سندھ کو مسلسل تیسری کامیابی دلادی، ناصر فراز کی جارحانہ اننگز نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:22
(جاری ہے)
البتہ ناردرن کے بلے بازوں نے حسن عابد کیانی کی محنت پر پانی پھیر دیا اور 184 رنز پر مشتمل آسان ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 47.2 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ناردرن کی آخری 7 وکٹیں محض 45 رنز پر گریں۔ زید خان 40 اور حسن عابد کیانی 38 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ سندھ کی جانب سے آرش علی خان نے 22 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا نے مڈل آرڈر بلے با ز ناصرفراز کے ناقابل شکست 81 رنز کی بدولت سدرن پنجاب کو6وکٹوں سے مات دے دی۔ اس سے قبل خیبرپختونخوانیٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتاہم شہر میں ہونے والی بارش کے باعث آوٴٹ فیلڈ گیلی ہونے کے پیش نظر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 38 اوورز تک محدود کردیا گیا۔کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 38 اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے۔ محمد آصف 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہے۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے میڈیم پیسراظہار احمد نے 3 اوراسپنر حارث خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں خیبرپختونخوا نے مطلوبہ ہدف 10 اوورز قبل حاصل کرلیا۔ناصر فراز کی جارحانہ اننگز کی بدولت خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 28 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ناصر فراز نے 66 گیندوں پر 12 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب کے اسپنر حارث جاوید نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ادھر جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں سنٹرل پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلوچستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈکے تحت6 رنز سیشکست دے دی۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے اوپنر محمد حریرہ اور مڈل آرڈر بلے باز قاسم اکرم نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر محمد حریرہ کی جانب سے لاجواب 162اور مڈل آرڈر بلے باز قاسم اکرم کے شاندار 100رنزکی بدولت سنٹرل پنجاب نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر352رنز بنائے۔ 140 گیندوں پر مشتمل محمد حریرہ کی اننگز میں 18 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ قاسم اکرم نے 88 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے محمد جنید اور محمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے اوپنر عبدالواحد اور مڈل آرڈر بیٹسمین نے شاندار سنچریاں اسکور کیں مگر وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔ عبدالواحد نے 14 چوکوں ا ور 2 چھکوں کی مدد سے 116 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد نے 99 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 195 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم دونوں کھلاڑیوں کے آوٴٹ ہوتے ہی بلوچستان کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا ہوگئی اور ہدف کے تعاقب میں مقررہ 49.2 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز ہی بناسکی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے سید فہیم جعفری اور قاسم اکرم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈکے تحت بلوچستان کو 49.2 اوورز میں 346 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.