پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدرکاکراچی سگ گزیدگی بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار

کتے کے کاٹنے کی ویکسن کی عدم دستیابی پر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ایک دوسرے پر روایتی الزامات لگانے میں مصروف ہے، آصف حسنین

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر آصف حسنین نے کراچی سگ گزیدگی بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اوراپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کی ویکسن کی عدم دستیابی پر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ایک دوسرے پر روایتی الزامات لگائے میں مصروف ہے اور شہر میں روزانہ عوام کو کتے کاٹ رہے ہیں جبکہ سندھ کی نااہل ترین حکومت عوام کو صحت اور علاج معالجہ فراہم کرنے میں ناکام ہی. اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا نہ ہونا وفاقی اور صوبائی حکومت حکومتوں کی نا اہلی کا ثبوت ہی. انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بارہ گھنٹے کے دوران کتے کے کاٹنے سے 21فراد کو زخمی ہوئے ہیں جو کہ تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کتوں کی بہتات سنگین مسئلہ بن چکا ہے ،مگر اس کے تدارک کیلئے حکومت سندھ شہری انتظامیہ عملی اقدامات سے قاصر ہیں۔ کراچی پہلے تباہ ہو چکا ہی. لیکن کراچی کے عوام کی زندگیوں کے بارے میں کوئی نہیں سوچ رہا ہے، شہر پہلے ہی ڈینگی، کانگو،نگلیریا کے زیر اثر ہے، اب شہر میں دندناتے کتے شہریوں کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔آوارہ کتوں کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی کی عوام کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہی. انہو ں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور سندھ کی نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔