ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی کل چہلم حضرت امام حسینؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:09

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی کل چہلم حضرت امام حسینؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، چہلم کے موقع پر جماعت اہلسنت قاسمیہ درگاہ مشوری شریف کی جانب سے 142 واں سالانہ چہلم شہدائے کانفرنس علامہ پروفیسر منظور احمد مشوری کی صدارت میں جناح باغ میں منعقد کی گئی ہے جس میں ملک کے نامور عالم دین شرکت کرکے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالیں گے جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، دوسری جانب چہلم کے موقع پر لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہونگے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے پاکستانی چوک مرکزی جلوس میں شامل ہونگے، پولیس کی جانب سے چہلم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرتے ہوئے خاردار تاریں لگائی گئیں ہیں جبکہ ٹریفک کو ون وے کرنے کے لیے اہم شاہراوں پر کنٹیر اور ٹرکیں کھڑی کردی گئی گئیں۔