چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بعض قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے،ترجمان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:15

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بعض قومی اخبارات ..
لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) .ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس شمیم احمد خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بعض قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز نامکمل معلومات پر مبنی تھی.ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق امریکن ایمبیسی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ویزا جاری کرنے سے انکار نہیں کیا بلکہ ویزا انٹرویو کے دوران ایمبیسی کی جانب سے کچھ مزید دستاویزات مانگی گئی تھیں جو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے امریکن ایمبیسی کو گزشتہ روز ہی مہیا کر دی گئیں تھیں۔