Live Updates

ماضی کی حکومتیں عوام کو چھت فراہم کر نے کیلئے دعوے ہی کرتی رہی ہیں ،

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے عوام کو گھروں کی الاٹمنٹ بھی شروع کردی ہے ، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب یہاں گھر مکمل ہوجائیں گے،غر یب عوام کو انتہائی سستے اعلی معیار کے گھر ملیں گے گور نر پنجاب کا رینالہ خوردمیں سستے گھروں کی قرعہ اندازی کے موقع پر خطاب

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:15

ماضی کی حکومتیں عوام کو چھت فراہم کر نے کیلئے دعوے ہی کرتی رہی ہیں ،
لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں عوام کو چھت فراہم کر نے کیلئے دعوے ہی کرتی رہی ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے عوام کو گھروں کی الاٹمنٹ بھی شروع کردی ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب یہاں گھر مکمل ہوجائیں گے اور غر یب عوام کو انتہائی سستے داموں اعلی معیار کے گھر ملیں گے‘ ان خیالات کااظہارگورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے رینالہ خوردمیں وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے تحت سستے گھروںکی بذریعہ کمپیوٹر قرعہ اندازی الاٹمنٹ کے موقع پر کیا‘ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں سکو ل 'ہسپتال سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی‘ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لوگوں کو اس سکیم کے ذریعے سستے گھر فراہم ہوسکیں گے‘ انہوں نے کہا کہ سکیم میں تمام گھر میرٹ پر فراہم کئے جارہے ہیں‘ گورنر پنجاب نے کہا کہ میں 40 سال برطانیہ میں سیاست کی ہے‘ وہاں پر بھی ادارے مضبوط ہیں‘ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ویژن ہے کہ تمام ادارے میرٹ پر کام کریں‘جس سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرکام کوشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے‘ اس پراجیکٹ میں میرٹ کے علاوہ کسی کو گھر نہیں دیا گیا‘ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں لودھراں جبکہ دوسرے مرحلے میں رینالہ خورد میں یہ گھر دیئے جارہے ہیں‘ اس کے بعد اگلے مرحلوں میں پنجاب کے باقی شہروں میں 26 ہزار گھر اس سکیم کے تحت بناکر دیئے جائیںگے‘ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے چار سالوںمیں پنجاب کے ہر شہر اور ہر گائوںمیں صاف پانی پہنچائیں گے‘ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں مسلسل10سال حکومت میں رہی ہے مگر آشیانہ سکیم کے ذریعے صرف4100لوگوں کو گھر دیئے جن میں بہت سے گھر اب بھی نامکمل ہے اور اس منصوبے میں اتنی کر پشن ہوئی ہے کہ آج بھی شہبازشر یف آشیانہ سکیم میں ہونیوالی کر پشن کی وجہ سے نیب میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں مگر نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم مکمل طور پر شفاف ہوگی اور لوگوں کو بغیر کسی سفارش کے گھر دیئے جائیں گے‘ صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی نے بے نظیرانکم سپورٹ جیسے پروگرام شروع کیے مگر میں بھی شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے حق دار وں کو انکا حق نہیں مل سکا مگر نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں ہر سطح پر مکمل شفافیت ہوگی‘ اس موقع پر صوبائی وزراء 'اراکین پار لیمنٹ 'ضلعی انتظامیہ اور تحر یک انصاف کے اراکین بھی موجود تھے‘اس موقع پر صوبائی پار لیمانی سیکرٹری برائے ہائوسنگ ملک تیمور خان اور ڈی جی ہائوسنگ پنجاب لیاقت چٹھہ‘سیکرٹری ہائوسنگ نسیم صادق نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات