صدر مملکت عارف علوی 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:25

صدر مملکت عارف علوی  20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ جاپان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی دعوت پر صدر مملکت 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی اپنے دورے کے دوران جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جاپانی قیادت اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ جاپان پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ہے۔جاپان نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔صدر عارف علوی اپنے دورے کے دوران جاپان کی سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گی