بلاول بھٹو زرداری کاروزنامہ آج پشاور کے چیف ایڈیٹر عبدالواحد یوسفی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:28

بلاول بھٹو زرداری کاروزنامہ آج پشاور کے چیف ایڈیٹر عبدالواحد یوسفی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے روزنامہ آج پشاور کے چیف ایڈیٹر عبدالواحد یوسفی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافت کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے مرحوم عبدالواحد یوسفی کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ان اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔