بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ انسداد تجاوزات نے کینٹ موبائل مارکیٹ میں قائم غیرقانونی تجاوزات اورپارکنگ کے خلاف کاروائی

درجنوں تجاوزات اورموٹرسائیکلوں کو تحویل میں لے لیا گیا، دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات ،تھلوں کو رضاکارانہ طور پر مسمار کرنے کیلئے نشانات لگادئیے گئے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ انسداد تجاوزات نے کینٹ موبائل مارکیٹ میں قائم غیرقانونی تجاوزات اورپارکنگ کے خلاف کاروائی کے دوران درجنوں تجاوزات اورموٹرسائیکلوں کو تحویل میں لے لیا گیا، دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات ،تھلوں کو رضاکارانہ طور پر مسمار کرنے کیلئے نشانات لگادئیے گئے۔

(جاری ہے)

بلدیہ کے انسداد تجاوزات سیل نے ڈائریکٹرتوحیداحمد راجپوت ،انسپکٹر ناصرلودھی،طارق کی سرکردگی میں کینٹ تھانے کی حدود میں واقع موبائل مارکیٹ کے اطراف بڑی کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ٹھیلوں ،پتھاروں اورسڑک پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو تحویل میں لے لیا،کاروائی کے دوران بلدیہ عملے نے تین درجن سے زائددکانوں کی حدود سے باہر قائم تجاوزات،تھلوں پر نشانات لگاکر دکانداروں کو انہیں رضاکارانہ طور پرختم کرنے کیلئے دوروز کی مہلت دی ہے ،مذکورہ موبائل مارکیٹ میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کئی بارکاروائی کرکے غیرقانونی تجاوزات اورپارکنگ ختم کراکر سڑک کو ٹریفک کی روانی اورپیدل چلنے والوں کے بحال کراچکاہے مگر کینٹ پولیس کی ملی بھگت اورکینٹ بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے تجاوزات دوبارہ قائم ہوجاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :