فیصل آباد،ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پرانسداد ڈینگی اقدامات کی کڑی مانیٹرنگ کا عمل جاری

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پرانسداد ڈینگی اقدامات کی کڑی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنرز صدروسمندری نازیہ موہل اور فیصل سلطان نے مختلف مقامات پرانسداد ڈینگی اقدامات کاتفصیلی جائزہ اور ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کے صفایا کے لئے اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف تحصیلوں کی یونین کونسلز کے گلی محلوں میں جا کر اپنی نگرانی میں قبرستانوں،کباڑخانوں،ٹائر شاپس اور دیگر ہاٹ سپاٹس پرانسداد ڈینگی کے سلسلے میں سرویلنس کو مزید تیز کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے حکومتی سطح پر بھرپور انسدادی اقدامات کے جارہے ہیں تاہم اس مسئلہ پر قابو پانے کے لئے کمیونٹی کاکردار بڑی اہمیت کا حامل ہے لہذا صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ واٹرکولرز کے ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیںتاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع پر نہ ملے۔انہوں نے شہریوں سے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :