Live Updates

معروف سیاسی رہنما نے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 23:35

معروف سیاسی رہنما نے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ضلع دیامر کی بڑی سیاسی شخصیت حاجی عبد العزیز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ ضلع دیامر کی مشہور و معروف سیاسی شخصیت حاجی عبد العزیز نے ہزاروں کارکنان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں صوبائی صدر سید جعفر شاہ اور کابینہ کے دیگر ممبران نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر حاجی عبد العزیز نے صوبائی صدر سید جعفر شاہ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ 2020 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میی اکثریتی پارٹی بن کے ابھرے گی اور اپنی حکومت قائم کریگی۔

(جاری ہے)

ان کا مذید کہنا تھا کہ ضلع دیامر میں ماضی کی حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یہ ضلع پسماندہ رہا اب پاکستان تحریک انصاف ضلع دیامر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ اس موقعہ پر صوبائی صدر سید جعفر شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع دیامر میں تحریک انصاف حاجی عبد العزیز کی قیادت میں مذید مضبوط ہوگی۔ اس موقعہ پر انھوں نے حاجی عبد العزیز اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات