نوجوان کی غلطی کی سزا ماں کو، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

بہاولپور میں ملزم نے اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کربھانجی کے ساتھ ناجائزہ تعلقات کے شبے میں نوجوان کی ماں کو گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 اکتوبر 2019 12:38

نوجوان کی غلطی کی سزا ماں کو، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
بہاولپور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2019ء) پنجاب کے شہر بہالپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان کی غلطی کی سزا اس کی والدہ کو دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بھانجی کے ساتھ ناجائزہ تعلقات کے شبے میں نوجوان کی ماں کو گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

احمد پور شرقیہ کے تھانہ نوشہرہ جدید کی پولیس کے مطابق بستی واہی موچیاں کے اسماعیل کو شک تھا کہ بستی کے نوجوان ابوبکر کے اس کی بھانجی نادیہ سے ناجائز تعلقات ہیں۔ملزم نے اس بات کا بدلہ لینے کے لیے اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ابو بکر کی والدہ نسیم بی بی کو گن پوائنٹ پر اس کے گھر سے اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم اسماعیل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ہے۔جب کہ دوسری جانب پولیس نے مسافر خواتین کو لال سوہانرا کے جنگل میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق بہاولپور کے تھانہ عباس نگر کی حدود میں 3 اوباش نوجوانوں نے 2 خواتین کو لال سوہانرا کے جنگل میں لیجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کوگرفتار کرلیا اور تھانہ عباس نگر میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق نیشنل پارک لال سوہانرا میں تفریح کے لیے آنے والی نورین اور اریبہ کو عباس نگر کے رہائشی مبشر، اکبر اور کاشف ورغلا کر لال سوہانرا نیشنل پارک جنگل میں لے گئے اور وہاں ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی، متاثرہ خواتین کے شورمچانے پر لوگوں نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔