صدر مملکت پانچ روزہ دورے پر جاپان روانہ ، چیئرمین سینٹ نے قائمقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

چیئرمین سینٹ 24 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دینگے، کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) صدر مملکت عارف علوی کی 5 روزہ دورے پر جاپان روانگی کے بعد چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو کابینہ ڈویژن نے قائم مقام صدر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،چیئرمین سینٹ 24 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دینگے۔صدر مملکت عارف علوی جاپان کا دورہ جاپانی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :