لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کاروائی

ننشہ آور گولیاں اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،کیٹا مائن کو دودھ کے ڈبوں جب کہ گولیوں کو بیگز کے خفیہ خانو میں چھپایا گیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 اکتوبر 2019 13:27

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کاروائی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2019ء) علامہ اقبال ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نشہ آور گولیاں اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نجی ائیر لائن کی پرواز سے بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کا نشہ آور کیمیکل،گوکیاں اور 14ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔

دونوں ملزمان سکو گرفتار کر کے تفتیش کاآغاز کر دیا گیا ہے۔کسٹم حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسافروں کے قبضے سے 195 کلو گرام نشہ آور کیمکل کیٹا مائن برآمد ہوا ہے۔اس کے علاوہ پانچ لاکھ نشہ آور گولیاں بھی ملی ہیں۔کیٹا مائن کو دودھ کے ڈبوں جب کہ گولیوں کو بیگز کے خفیہ خانو میں چھپایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کاروائی کی تھی۔

بتایا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔چینی باشندے زینگ ہوئی پنگ سے 60ہزارامریکی ڈالراور 34 سوچائنیزکرنسی برآمد ہوئی، مسافر پرواز ای کے 615 سے چین براستہ دبئی جارہا تھا، مسافر کے پاس 11ہزار 860پاکستانی روپے بھی موجود تھے، اے ایس ایف حکام نے مسافر کو کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا۔

جب کہ ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ آر اینڈ ڈی نے ایک کامیاب کارروائی میں ہاکس بے کے دو گوداموں پر چھاپہ مار کر 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 911 میٹرک ٹن اسمگل شدہ سیکنڈری کوالٹی کے گیلوینائزڈاسٹیل کوائل ضبط کرکے بے قاعدگی میں ملوث 3 درآمدکنندگان میسرزاے ون اسٹیل، میسرزرائیل اسٹیل اورمیسرزنیواعجازانجینئرنگ کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔