Live Updates

امریکی گلوکارایکسنٹ کی پاکستان آمد سے متعلق ٹویٹ نے بھارتیوں کو جلا کر راکھ کر دیا

24نومبر کو لاہور آ رہا ہوں،وہاں ایک "فانٹاسٹک کپ آپ ٹی" پی کر اچھا لگے گا۔۔۔خوش آمدید! میرے آفس میں آپ کے لیے چائے کا ایک کپ شیڈول ہے۔۔ میجر جنرل آصف غفور کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 اکتوبر 2019 13:47

امریکی گلوکارایکسنٹ کی پاکستان آمد سے متعلق ٹویٹ نے بھارتیوں کو جلا ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20اکتوبر2019ء) : پاک فضائیہ نے 27فروری کو حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جب کہ ایک بھارتی پائلٹ ابھینندن کو زندہ گرفتار کر لیا تھا جسے بعدازاں رہا کر دیا گیا تھا۔ابھینندن کو پاکستان میں چائے بھی پلائی گی جس کی انہوں نے بھرپور تعریف کی۔ابھینند ن نے کہا کہ " ٹی از فانٹاسٹک"،جس کے بعد ان کا یہ جملہ اور پاکستانی چائے بہت مشہور ہوئی۔

یہاں تک کہ جب بھارتی پائلٹ کی اہلیہ سے ٹیلیفونگ گفتگو کرائی گئی تو انہوں نے کہا کہ پاکستان سے چائے بنانے کی ترکیب لیتے آنا۔اسی حوالے سے اب امریکا گلوگار نے پاکستان آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایسا ٹویٹ کیا ہے جس نے بھارتیوں کو جلا کر راکھ کر دیا۔عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایکسنٹ نے 24 نومبر کو لاہور آنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایکسنٹ نے کہا کہ میں 24نومبر کو لاہور آ رہا ہوں۔

مجھے آپ کے ساتھ گورنر ہاؤس میں چائے کا کپ پی کر بہت اچھا لگے گا۔اس کے لیے انہوں نے وزیراعظم عمران خان ، گورنر پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب ، خواتین ترقیاتی ٹاسک فورس پنجابتنزیلہ عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکو بھی ٹیگ کیا۔جس کے جواب میں میجر آصف غفور نے کہا کہ ٹیگ کرنے کا شکریہ۔

آپ کا بھرپور استقبال کریں گے. میرے دفتر میں آپ کے لیے چائے کا ایک کپ شیڈول ہے۔
۔جب کہ امریکی گلوکار کی پاکستان آمد سے متعلق ٹویٹ نے بھارتیوں کو جلا کر راکھ کر دیا۔خیال رہے کہ رواں سال عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایکسنٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایکسنٹ نے اپنی پروفائل پکچر کو پاکستان کے جھنڈے میں رنگ دیا اور پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ ایکسنٹ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے اپنی محبت کا اظہار کر چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات