ہرنائی :کیپٹن(ریٹائرڈ)محمد طارق زہری اور انکے ساتھیوں کے المناک حادثہ میں شہادت پر اظہار افسوس

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:10

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے گزشتہ دنوں قلات کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن(ریٹائرڈ)محمد طارق زہری اور انکے دیگر ساتھیوں کے شہادت پر انہتائی گہرے رنج و غم اوردکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد طارق زہری حکومت بلوچستان کے ایک اثاثہ تھے وہ باصلاحیت، محنتی اور سنیئرآفیسر ہونے کیساتھ ان کی سرکاری اورعوامی سطح پر صوبے کے لیے بے پناہ خدمات تھے جھنیں کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑنے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالی شہید کیپٹن(ریٹائرڈ)محمد طارق زہری اور انکے دیگر ساتھیوں کی مغفرت فرمائے اور اہل کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔