سرگودھا ریجن میں اتوار کے روز گرجا گھروں اور جلوس چہلم و مجالس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) سرگودھا ریجن میں اتوار کے روز گرجا گھروں اور جلوس چہلم و مجالس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے اور عبادت گاہوں،مجالس گاہوں،اور جلوسوں پر پولیس نفری کے چوک و چوبند دستے تعینات رہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن سمیت ملک بھر میں اتوار کے روز گرجا گھروں میں عبادات کے ساتھ چہلم کے جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری رہا جس کے لئے تمام اضلاع میں سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گے اور پولیس حکام بھی سیکورٹی اور جلوسوں و مجالس کو چیک کرتے ہوئے سرگرم عمل رہے۔

سرگودھا شہر کا مرکزی جلوس سے بعد از مجلس پھٹہ منڈی چوک بلاک 14 سے برآمد ہوا جہاں مجلس اعزائ میں ذاکرین نے فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

جلوس چہلم اپنے مقررہ راستوں آزاد روڈ،گولچوک،کچہری بازار،حیدرکرار چوک،آمین بازار،سبزی منڈی،شیر دل مارکیٹ،محمدی بازار،صدیق اکبر چوک،شربت چوک،مسلم بازار پر رواں دھواں رہا اور جلوس کے اطراف راستوں کو خاردار تاریں ،قناعتیں،بئیرئیر اور رکاوٹیں لگا کر سیل کر دیا گیا اور اندرون شہر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈال دیا گیا۔

جلوسوں کے راستوں میں بلند عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات کو تعینات کر کے دوربینوں سے چیکنگ کی گئی۔ضلع بھر میں چہلم کے 12جلوس برآمد ہوئے اور 7 مقامات پر مجالس اعزائ برپا ہوئیں۔سرگودھا ریجن میں 42 جلوس چہلم اور 58 مجالس اعزائ تھیں۔سرگودھا کے مرکزی جلوس سمیت ریجن میں 14 جلوسوں کو حساس قرار دے کر سیکورٹی کوہائی الرٹ رکھا گیا۔

سرگودھاضلع کے سکیورٹی انتظامات پر 1315 پولیس ملازمین کو تعینات کر کے 280 رضاکاروں سے معاونت لی گئیں اور تمام ڈیوٹی ملازمین اہلکاروں کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر دوپہر کا کھانا اور پینے کا مہیا تقسیم کیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا،ڈی ایس پی سٹی،ڈی ایس پی صدر،ڈی ایس پی ٹریفک کے علاوہ امن کمیٹی ،کور کمیٹی کے اراکین اور تاجران،صحافی جلوسوں کے ہمراہ رہے جبکہ گرجا گھروں،جلوسوں اور مجالس کے مواقع پر ہر قسم کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں متحرک رہے۔

ضلع سرگودھا میں چہلم کے 12 جلوسوں میں اے کٹیگری کے دو ‘ بی کٹیگری کے دو اور سی کٹیگری کے آٹھ جلوس شامل تھے۔مختلف مقامات پر برپا سات مجالس اعزائ دار مردوخواتین کی شرکت کے لئے واک تھرو گیٹس لگا کر جامعہ تلاشی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔شہر کامرکزی جلوس بلاک نمبر 14سے دوپہر دو بجے کے بعد برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہو تا ہوا رات گئے امام بارگاہ محمدیہ بلاک نمبر 19 پہنچ کر اختتام پزیر ہوگاجبکہ محکمہ صحت او رریسکیو 1122کے خصوصی طبی کیمپ نصب کئے گے۔

اعزاداروں کو پینے کے صاف پانی او ر جرنیٹر سمیت تمام سہولیات فراہم کی کیں۔تمام مجالس اورجلوسوں کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ اورجلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی جلوس اور مجالس میں آنے جانے کیلئے الگ الگ راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گے تھے جہاں اعزائ دران کو جامع تلاشی کے بعد داخلہ کی اجازت دی گئی۔