"پاک فوج " تینوں "رب" دیاں رکھا

9 بھارتیوں کو جہنم واصل کرنے کے بعد صارفین کا سوشل میڈیا پر پاک فوج کو شاندار خراج تحسین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 اکتوبر 2019 15:39

"پاک فوج " تینوں "رب" دیاں رکھا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20اکتوبر2019ء) پاک فوج پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔دنیا بھی امن قائم کرنے کے لیے پااک فوج کی دئی گئی قربانیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں یہی بات بھارت سے ہضم نہیں ہو رہی۔بھارت مسلسل کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے،گذشتہ شب بھی بھارت نے فائرنگ کر کے ایک سپاہی کو شہید کر دیا جس کے بعد پاک فوج نے ایسی کاروائی کی کہ بھارت کے 9 فوجی موقع پر ہی ڈھیر ہو گئے یہاں تک کہ بھارتی فوج کو اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھانے کے لیے پاک فوج کے سامنے سفید جھنڈا لہرانا پڑا۔

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاک فوج دنیا بھر میں نمبر ون فوج ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کو ان کی قربانیوں کے اعتراف میں سوشل میڈیا پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا جا رہا ہے۔معروف اداکارہ وینا ملک نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پاک فوج " تینوں "رب" دیاں رکھاں۔

۔ایک اور ٹویٹ میں وینا ملک نے کہا کہ بزدل بھارت نے پہلے ترلے کرکے ہاتھ جوڑ کر زلیل و رسوا ہو کر ابھی نندن واپس لیا اب جہنم واصل ہوئے 9 فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کیلئے بھیگ مانگ رہا ہے انکو اجازت مت دو انکو کہو اب آو گھس کر لے جا سکتے ہو تو لے جا کر دیکھاو کہا بھی تھا انگلی مت اٹھانا بازو توڑ کے رکھ دینگے۔

،سوشل میڈیا پر آج شہید ہونے والے سپاہی کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ
۔اس وقت سوشل میڈیا پرpakarmy#  کا ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔