کرد فورسز ترکی شام سرحد سے 30کلومیٹر پیچھے ہٹنے پر تیا ر

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:45

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) کرد فورسز ترکی شام سرحد سے 30کلومیٹر پیچھے ہٹنے پر تیا ر ہوگئے ہیں ۔کردوں کی زیرقیادت شامی ڈیموکریٹک فورس کیسینئر عہدیدار ، ریڈور خلیل نیمیڈیا کو بتایا کہ جب ترکی نے محاصرے کا خاتمہ کیا تو فورسز معاہدے کے مطابق سرحد سے 30 کلومیٹر دور واپس جائیں گی۔

(جاری ہے)

شام کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ شمال مشرقی شام کے ایک محصور قصبے سے ترکی اپنے باقی جنگجوؤں اور عام شہریوں کو انخلا کرنے کی اجازت دینے کے بعد امریکی فوج کے معاہدے کے مطابق ، ان کی افواج ایک سرحدی علاقے سے پیچھے ہٹ جائیں گی۔یہ پہلا موقع ہے جب کرد فوج نے عوامی سطح پر اعتراف کیا ہے کہ وہ سرحد سے دستبرداری اختیار کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :