شہریوں کو سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل اے سی-I ایبٹ آباد کا متعدد پیڑول پمپس اور سی این جی سٹیشنز کا معائنہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) پیٹرول پمپس سی این جی سٹیشنز پر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I ایبٹ آباد نے شہر کے متعدد پیڑول پمپس اور سی این جی سٹیشنز کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورت حال، کسی ناگہانی صورت حال میں فائر کٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کے علاوہ شہریوں کے لیے واش روم کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

چند پیٹرول پمپس کی جانب سے واش رومز کو لاک رکھنے اور صفائی نہ ہونے کی پر انہیں بھاری جرمانہ اور نوٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :