افغانستان کے ابتدائی انتخابی نتائج تکنیکی مسائل کے باعث تاخیر کا شکار

اتوار 20 اکتوبر 2019 16:10

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) افغانستان کے ابتدائی انتخابی نتائج تکنیکی مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کے سربراہ عالم نورستانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے کچھ تکنیکی مسائل اور شفافیت کی وجہ سے ہم انتخابی ٹائم ٹیبل کی بنیاد پر نتائج کا اعلان نہیں کرسکے۔انہوں نے مطلوبہ وقت پر نتائج فراہم نہ کرنے پرافغانعوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ نتائج میں تاخیر سے انتخابی عمل کی شفافیت کو مزید یقینی بنایا جائے گا اور اس پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے راؤنڈ میں افغانستان کے 9.6 ملین رجسٹرڈ ووٹرز میں سے تقریباً 2 2.7 ملین افراد نے ووٹ ڈالے۔