بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ ہراسگی معاملے میں اہم پیش رفت
وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
مقدس فاروق اعوان اتوار 20 اکتوبر 2019 16:13
(جاری ہے)
ڈاکٹر جاوید اقبال کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات تک عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوں گی اس وقت تک وائس چانسلر عہدے پر نہیں رہیں گے۔
ان کی محمد انور پانیزئی کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ادارے 27اکتوبر تک وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے۔جب کہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے 28اکتوبر کو بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی اس سکینڈل پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ بلوچستان کی یونیورسٹی میں طلباء کو بلیک مل کرنے اور ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے گذشتہ ماہ سکینڈل بے نقاب کیا تھا جس میں یونیورسٹی کے طالب علموں کو ویڈیوز کے ذریعے سے بلیک میل کیا جاتا تھا۔ بلیک میلنگ کے لیے یونیورسٹی بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں یونیورسٹی سیکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی سرویلنس سیکشن اہلکاروں نے طلبا کو بلیک میل کیا۔گرفتار اہلکاروں سے ہراساں کرنے اور بلیک ملینگ کی ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں۔ یونیورسٹی کے 200اہلکاروں ملازمین سے تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے کی کاروائی کے بعد کئی متاثرہ لڑکیوں سے رجوع کیا۔ اس متعلق تفتیش کی جا رہی ہے کہ اسکینڈل میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار تو ملوث نہیں؟۔وائس چانسلر کے اسٹاف آفیسر سے بھی تفتیش کے دوران نازیبا مواد برآمد ہوا ہے۔ بلیک میل کیے گئے طلبا میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.