مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت ،خوف اور دھمکیوں کی کہانیاں نہ رک سکیں ،بھارتی صحافی اشوک سوائین مزید چشم کشا حقائق سامنے لے آئے
بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں،جوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگوں اور بچوں پر تشدد اور ان کی گرفتاریاں روز کا معمول بن گئیں، بھارتی اخبار شوپیاں میں گرفتار ہونے والے 26 سالہ نوجوان کو جیپ سے باندھ کر گھسیٹا گیا ، رپورٹ کر نے پر بھارتی فوج نے میڈیا کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں
اتوار 20 اکتوبر 2019 17:25
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کو میڈیا سے دور رکھنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ تشدد اور دباو کے نت نئے طریقے متعارف کرائے جارہے ہیں،شوپیاں میں گرفتار ہونے والے 26 سالہ نوجوان کو جیپ سے باندھ کر گھسیٹا گیا ،راشٹریہ رائفل کیمپ میں اسے برہنہ کر کے یخ بستہ پانی میں غوطے دئیے گئے۔ اشوک کے مطابق غوطے دینے کے بعد اسے ایک بودبودار سیال مادہ پینے پر مجبور کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسے بعد میں بجلی کے کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ الیکٹرک شاکس بھی دئیے گئے،چیل پورہ اور ترن کے علاقوں میں بھی ایسی کہانیاں عام ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ لوگوں نے خوف کے مارے اپنے لب سی رکھے سی رکھے ہیں،پنجورا نامی گاوں میں لوگوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،علاقہ کے باقی لوگوں کو جنسی تشدد کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،لوگ ذہنی مریض بن رہے ہیں،پلوامہ میں تاجر بھی میڈیا سے بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ ہمیں دھمکی دی گئی ہے کہ میڈیا سے بات کی تو ہمارے بچوں کو پکڑ کر ایک ہزار کلومیٹر دور عقوبت خانوں میں بھیج دیا جائے گا۔ بند دکانوں کے باہر بیٹھے تاجروں نے انکشاف کیا کہ یہ سب دھمکیاں پبلک سیفٹی جیسے ڈریکونئین قانون کے نام پر دی جاتی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی کو بھی مقدمہ چلائے بغیر چھہ ماہ سے دو سال تک قید رکھا جاسکتا ہے۔صحافی نے کہاکہ نئی دہلی نے اپنے انڈر کور ایجنٹ علاقہ میں داخل کر دئیے ہیں،کشمیری ووام ہم خوف اور ان بھارتی ایجنٹس کے ڈر سے سیاست پر بات ہی نہیں کر سکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.