پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے مذاکرات کے فیصلے کو سولو فلائٹ قرار دے دیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:25

پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے مذاکرات کے فیصلے کو سولو فلائٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے مذاکرات کے فیصلے کو سولو فلائٹ قرار دے دیا۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ یکطرفہ ہے، مولانا فضل الرحمان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا۔ پیپلز پارٹی نے کہاکہ جے یو آئی کا فیصلہ اپوزیشن کے مشترکہ اعلامیہ کی خلاف ورزی ہے۔

جس کے بعد جے یو آئی ایف اور حکومتی وفد کے درمیان ہونے والی آج کی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ایف نے مذاکرات کا فیصلہ رہبر کمیٹی پر چھوڑ دیا۔مولانا فضل الرحمن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بنائی گئی رہبر کمیٹی ہی اس متعلق فیصلہ کرے گی۔اس حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی 22اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے بھی اعتراض کیا گیا تھا کہ ہمیں مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا جس کے بعد جے یو آئی ایف نے آزادی مارچ پر حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات اور ملاقات دونوں مسوخ کر دئیے۔خیال رہے کہ ۔حکومت اور جے یو آئی ایف کے درمیان مذاکرات کی آج پہلی نشست ہو نا تھی